Aug 20, 2021 12:21 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- American Woman Cynthia Richie found unconscious in her flat
اسلام آباد، امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں، طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے، بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں
پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد شہری سنتھیا رچی اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا تاہم فوری طور پر بے ہوشی کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی وجوہات کے تعین کے لیے کوششیں جاری ہیں، خاتون کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ خرم شہزاد نے بتایا کہ طبی معائنے میں سنتھیا رچی کے بلڈ پریشر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، سنتھیا جلد واپس اپنے فلیٹ روانہ ہوگئیں، سنتھیا کی ویسے ہی تھوڑی سی طبیعت خراب ہوئی تھی یہ کوئی گمبھیر معاملہ نہیں۔