Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2021 12:28 pm views : 233

Location : Domestic Place

Islamabad- Anti-peace forces are mobilized to play the role of spoilers, FM
  • Urdu

اسلام آباد، افغان طالبان اور سابقہ حکمران مشترکہ سیاسی حکومت بنائیں، وزیر خارجہ کہتے ہیں دنیا دیکھناچاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امن مخالف قوتیں اسپائیلرز کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، کوئی بھی وہاں خونریزی نہیں چاہتا، سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران تمام مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو، جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں تخریب کاری کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں، دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں، دوسرے فریق کو بھی افغانستان کےمفادکوترجیح دینی چاہیے، افغانستان کے عوام امن چاہتے ہیں اور فیصلہ بھی عوام نے کرنا ہے، جو افغانستان میں نقص امن کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بارڈرزکی صورتحال پر سب ہمسایہ ممالک کو مل بیٹھ کر سوچنا ہے،  آئندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے تاکہ مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے، ہم نہیں چاہیں گےکہ 90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں، ہمارا مقصد افغانستان کی بہتری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم کوشاں رہیں گے، ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں،  کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں، پاکستان آئے ہوئے افغان وفد کی مجھ سے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا ہے، سب امن کے خواہاں ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved