Aug 20, 2021 03:50 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Lahore- The accused who broke the statue of Ranjit Singh has been granted bail
لاہور، رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظورکرلی گئی، عدالت نے ملزم محمد رضوان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
عدالت نے شاہی قلعے میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
سترہ اگست کو لاہور کے شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے والے ملزم کو عدالت نے ضمانت منظور کرکے رہا کردیا، عدالت نے ملزم محمد رضوان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، استغاثہ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزم محمد رضوان نے شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑا، ملزم سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، ملزم کا چالان جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجے۔ تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں۔