Aug 20, 2021 05:03 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- Asim Iftikhar appointed new Foreign Office spokesman
اسلام آباد، عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر،زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
حکومت نے عاصم افتخار کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔