Aug 21, 2021 01:27 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,084 coronavirus cases, 65 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان میں عالمی مہلک وباء کورونا کے وار برقرار ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید پینسٹھ افراد کی زندگیاں نگل لیں جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار چوراسی نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں 6 ہزار 566، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔