Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 21, 2021 01:28 pm views : 228

Location : Domestic Place

Islamabad- PM directs to provide the best food of hungry People
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم کی احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے بہترین کھانا فراہم کرنے کی ہدایت، عمران خان کہتے ہیں کھانے کے معیار پر کوئی شکایات نہیں ملنی چاہئے

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام کے تحت غریب افراد کو بہترین کھانا فراہم کیا جائے، کھانے کے معیار کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔
پروگرام کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام کے تحت فی الوقت 5 شہروں میں کھانا بردار ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور کیلئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کا افتتاح کیا، جس کے بعد اب 7 شہروں میں 16 ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہوگی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اکتوبر سے 29 شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ ملک گیر وسعت کے بعد روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60 ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔ احساس کوئی بھوکا نہ سوئےاقدام کے ذریعے مزدوروں میں کھانا مفت تقسیم کیا جاتا ہے۔
اب تک 5 شہروں میں 8 لاکھ 31 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا جا چکا ہے۔ اس سال کے آغاز پر وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام وزیراعظم کے اسی عزم کو عملی جامہ پہنانے کی کڑی ہے۔ مخیر حضرات وفلاحی اداروں کو اقدام میں شامل کرنے کیلئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے عطیات فنڈ بھی قائم ہے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved