Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 21, 2021 01:30 pm views : 232

Location : ISPR

Rawalpindi- Pakistan won't remain silent on attempts of criticism: COAS
  • Urdu

راولپنڈی، پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے، آرمی چیف کہتے ہیں مشکلات کے باوجود پاکستان اقوام عالم میں مضبوط اور ترقی کرتا ملک ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، سپہ سالار فورتھ پاکستان بٹالین کو پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا ہے کہ آج کا دن ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے کی تعمیر میں سنگ میل ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیا کے بہترین اداروں میں ہوتا ہے، وطن کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد، دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان اقوام عالم میں مضبوط، ترقی کرتا ملک ہے، اگست کا مہینہ ہمیں آزادی کے لیے لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہمارے محنتی جوان ہمارا فخر اور سرمایہ ہیں۔ تمام چیلنجز میں ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصولوں مشعل راہ ہیں۔ دشمن قوتیں ہائبرڈ وار کے ذریعے ہمارے معاشرے اور ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت متحد قوم کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتی، معاشی اور دیگر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بھرپور مقابلہ کیا۔ قوم ہر چیلنج کے بعد مزید مضبوط بن کر ابھری۔ ہم نے دہشتگردی پر قابو پا کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل کیخلاف محدود وسائل کے باوجود بہترین حکمت عملی دکھائی۔ پاکستان نے بحیثیت قوم نظم و ضبط، یگانگت کا مظاہرہ کیا، بحیثیت قوم نظم و ضبط، یگانگت پر دنیا پاکستان کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے، معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے 4 دہائیوں کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ افغانیوں کو پناہ دی۔ ایک آزاد اور پُرامن خطے کا تصور ہمارے ہمسائے میں انتہا پسندی کی سوچ کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقع رکھتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہو گی، توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ افغانستان میں امن خطے، بالخصوص افغانستان کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہے۔ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved