Aug 21, 2021 01:31 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Islamabad- China demands effective security measures from Pakistan on Gwadar attack
گوادر حملے کے بعد چین نے پاکستان کے متعلقہ محکموں سے مؤثر سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کردیا،چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں سے مؤثر سکیورٹی کے لیے مؤثر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گوادار ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت، دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے اور پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیاہےکہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے مؤثر سکیورٹی کے لیے مؤثر عملی اقدامات اٹھائیں، پاکستان سکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایاجائےکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔