Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 21, 2021 01:37 pm views : 229

Location : Kingston

Kingston test, top order failed again
  • Urdu

کنگسٹن ٹیسٹ، ٹاپ آرڈر پھر ناکام، پاکستان کے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز، فواد عالم 76 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی قومی ٹیم کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا تاہم بابر اعظم اور فواد عالم کی ذمہ دار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے۔
کنگسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اترے لیکن دونوں ہی نے اپنی ناکامیوں کا سلسلہ جاری رکھا، پاکستان کو 2 رنز پرپہلا نقصان عابد علی کی صورت میں اٹھانا پڑا انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے اظہر علی بھی کچھ نہ کرسکے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے، 2 رنز پر ہی تیسری وکٹ عمران بٹ کی گری، انہوں نے بھی ایک رن ہی بنایا تھا۔
دو رنز پر 3 وکٹیں گنوادینے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو کسی حد تک مشکلات سے نکالا، دونوں کے درمیان 158 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، فواد عالم 76 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو بابر علی کا ساتھ دینے محمد رضوان میدان میں اترے، 168 رنز پر بابر اعظم 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
رضوان نے فہیم اشرف کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا، 74 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا، پہلے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، محمد رضوان 22 جب کہ فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر ایک صرف کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved