Aug 21, 2021 01:40 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Metro Project, NAB summons Shahbaz Sharif
راولپنڈی، میٹرومنصوبہ؛ نیب نے شہبازشریف کوطلب کرلیا، نیب ذرائع کا کہنا ہے مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا
میٹرومنصوبے میں نیب نے شہبازشریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کومیٹرو منصوبے کیس میں 24 اگست کو طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو منگل کے روزنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق بھی ٹھیک رُولزکے خلاف دیا گیا۔ نیب راولپنڈی میٹرومنصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کررہا ہے۔