Aug 23, 2021 11:36 am
views : 218
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan passes grim milestone of 25,000 deaths from Covid-19
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی چوتھی لہر سے مزید اسی قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں، ایک ہی روز میں تین ہزار سات سو باہتر نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844، سندھ میں 4 لاکھ 20 ہزار 955، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 148، بلوچستان میں 31 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 656، اسلام آباد میں 96 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 881 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 390 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 557، سندھ میں 6 ہزار 612، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 680 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔