Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 23, 2021 02:28 pm views : 263

Location : Domestic Place

Karachi- Action will be taken against schools that open before August 30. Education Minister Sindh
  • Urdu

کراچی، تیس اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیرِ تعلیم سندھ کہتے ہیں ہم نے اجازت دی ہے ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلایا جاسکتا ہے،حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست سے پہلے کُھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 30 اگست سے سو فیصد ویکسی نیشن والے اسکول کھول دیں گے، اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ 6 دن کھلیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کا سامنا رہا۔حکومت ہمیشہ والدین اور بچوں کے حق میں فیصلہ کرتی ہے، محکمہ صحت نے مزید 7 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔لوگ جتنا جلدی ویکسی نیشن کرالیں اتنا جلدی کورونا سے جان چھٹے گی، رپورٹ ملی ہے کہ نجی اسکولوں نے 80فیصد اسٹاف کی ویکسی نیشن کی ہے۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ  اسکول میں پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جاتے رہیں گے، ہم نے اجازت دی ہے ویکسینیٹڈ اسٹاف کو اسکول بلایا جاسکتا ہے۔محکمہ تعلیم میں 90 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی ہے، والدین کی ویکسی نیشن چیک کرنا اسکول انتظامیہ کا کام ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے نجی اسکول نمائندوں سے ملاقات کی، نجی اسکول انتظامیہ نے اسٹاف کی 100فیصد ویکسینیشن کروانےکی یقین دہانی کروائی۔
وزیرتعلیم  سندھ نے کہا کہ جمعے کو ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، تیس اگست سے قبل کوئی اسکول نہیں کھولا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved