Aug 23, 2021 02:43 pm
views : 243
Location : Domestic Place
Karachi- Local operation to rescue stranded ships off the coast has been completed, Mahmood Molvi
کراچی، ساحل سمندر پر پھنسے بحری جہاز نکالنے کا لوکل آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، محمود مولوی کہتے ہیں جہاز مکمل مرمت ہونے کے بعد ہی روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی
وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر پھنسے ہوئے بحری جہاز کو نکالنے کا لوکل آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ جہاز مکمل گہرے پانی میں کل تک جانے کے امکانات ہیں، جہاز کو ممکنہ حد تک کھینچے جانے کے بعد اینکر کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز برتھ پر لگنے کے بعد سروے ہوگا، خرابیاں چیک کی جائیں گی، جہاز مکمل مرمت ہونے کے بعد ہی روانہ ہونے کی اجازت دی جائیگی۔
خیال رہے کہ ہینگ ٹینگ 77 نامی جہاز کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔
متعلقہ انتظامیہ نے ٹیم تشکیل دی جو مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں کررہی ہے، ابتدائی ہفتوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب آپریشن میں پیشرفت دیکھی جارہی ہے۔