Aug 23, 2021 03:43 pm
views : 316
Location : Domestic Place
Lahore- Maryam Nawaz's son Junaid Safdar got married to Ayesha Saif in London
لاہور، مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا، والد اور والدہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نکاح کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا لندن میں سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے نکاح ہوگیا۔
لندن کے ہوٹل میں دلہا جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور ان کے اہل خانہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، صاحبزادے سلیمان شہباز، صاحبزادی اور ان کے شوہر علی عمران بھی شامل تھے۔
مریم نواز اور دلہا کے والد کیپٹن (ر) صفدر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔
اس موقع پر ہوٹل کے باہر ن لیگ کے کارکنوں اور مظاہرین میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔