Aug 24, 2021 12:33 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,075 coronavirus cases, 91 deaths in 24 hours
کراچی، جان لیوا کورونا مزید بے رحم ہوگیا، کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکیانوے زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار پچتھر نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 519 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 605، سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 819، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 336، گلگت بلتستان میں 170 اور آزاد کشمیر میں 685 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔