Aug 24, 2021 01:30 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Islamabad- Dirty system of accountability is the result of NAB-Niazi nexus, Maryam Aurangzeb
اسلام آباد، نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے، ترجمان (ن) لیگ کہتی ہیں احتساب کا گندا نظام نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو 12 اگست کوطلبی کانوٹس موصول ہوا،
انہیں اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شہبازشریف کوموصول طلبی
کےنوٹس کاجواب جمع کرادیا، ہم نیب میں جواب جمع کرانے آئے تو انہوں نے
حصار میں لے لیا ، شہباز شریف نے 10 سال پنجاب کےعوام کی ڈٹ کر خدمت کی،
شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دیا، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں، شہباز
شریف نے 55 سو میگاواٹ بجلی کا فیصلہ بھی کیا تھا، عمران خان نیازی نے
شہباز شریف کے لگائے ہر منصوبے کو متنازع بنایا،عمران خان کو ان ہی میٹرو،
اسپتالوں اور بجلی منصوبوں کے فیتے کاٹتے شرم نہیں آتی، عمران خان اپنی اے
ٹی ایم کو فائدہ پہنچا کر عوام کو نوے روپے کلو آٹا دے رہے ہیں۔
مریم
اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی ہے، اربوں کی
کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے، احتساب کا گندا نظام نیب نیازی
گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے، دوائی، چینی،
آٹا، بجلی اور گیس چورحکمران کو کوئی کال نوٹس نہیں جاتا، چیئرمین نیب کو
پشاور بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے نظر نہیں آتے، اسپتالوں کو بند اور
ادویات پر ڈاکا ڈالا گیا، لیکن عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔
نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بیانیہ دفن ہو رہا ہے۔