Aug 24, 2021 03:00 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- Stranded Ship got out of the sand and got stuck on the shore again
کراچی، جہاز ریت سے نکل کر دوبارہ ساحل پر پھنس گیا،سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا
کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر کے کنارے ریت میں پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77اکامیابی سے ریت سے نکلنے کے بعد دوبارہ سی ویو ساحل پر پھنس گیا۔
جہاز پہلے مقام سے ایک کلومیٹر دور ساحل پردوبارہ پھنس گیا، جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
جہاز نکالنے کے آپریشن کے دوران ٹگ بوٹس جہاز کے قریب آنے کے بجائے بہت دور رہیں، جہاز تیرنے کے بعد ٹگ بوٹس قریب آکر جہاز کو کھینچ نہ سکیں۔
سیلویج کمپنی اور جہاز کے کیپٹن نے اس صورتحال میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے شروع کر دیئے ہیں ۔
سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا،جبکہ جہاز کےکیپٹن کاکہنا ہے کہ سیلویج کمپنی کے ٹگس کی وجہ سے آپریشن ناکام ہوا۔
شپنگ کمپنی کاکہنا ہے کہ رسہ ڈالنے کے بعد کل دوبارہ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔