Aug 24, 2021 03:45 pm
views : 262
Location : Domestic Place
banned TTP 2 terrorists arrested from Karachi
کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگرد گرفتار، دہشت گردوں کے قبضے سے دو عدد دستی بم بھی برآمد کرلئے گئے
ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیے۔
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت نعمت اللہ عرف بابا جب کہ دوسریے کی پیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، نعمت اللہ کا ایک بھائی جیل میں ہے جب کہ دوسرا پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، نعمت اللہ نے مخبری کے شبے میں مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا تھا، مہتاب کو مارنے کے احکامات حکیم اللہ محسود نے دیے تھے۔