Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 24, 2021 04:25 pm views : 246

Location : Domestic Place

Karachi- PPP is taking Karachi towards betterment,We want to solve the problems of the people, Bilawal Bhutto
  • Urdu

کراچی، پیپلز پارٹی کراچی کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کو غیرجمہوری حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس سے انکارنہیں کر سکتے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی تبدیل ہوچکا ہے، شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے بعد کام بہتر ہورہے ہیں، جگہ جگہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور چند ہونے والے ہیں۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر تھا، کراچی کےعوام تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو پہچان چکےہیں، عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا، ہمارے پاس وسائل کم ہیں،وفاق ہمیں اپنا حق نہیں دے رہا، حکومت سے پوچھتے ہیں کہ شہر کو دیا گیا 11 سو ارب کے پیکیج کا کیا ہوا؟ سندھ نے اپنے وسائل سے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا ہے، ہم شہر کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے جمہوری روایت کو زندہ رکھا، مردم شماری کا معاملہ طے ہوتے ہی ہم لوکل باڈیزانتخاب کرانےکو تیار ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے حق روزگار پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ایک کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی حکومت لوگوں سے روزگار چھین چکی ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف پہلے روز سے مقابلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کو غیرجمہوری حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا یہ ان کی مرضی تھی۔ پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved