Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 25, 2021 12:48 pm views : 228

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan not directly involved in any issue of Afghanistan: Sh Rashid
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان میں ٹی ٹی پی کو دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید کہتے ہیں افغانستان کی صورتحال پر بھارت کا پریشان ہونا لازمی امر ہے،ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکائی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ افغانستان کا مسئلہ افغان عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلےمیں ملوث نہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، طالبان نےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو مثبت اقدام ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں، افغانستان سے کاروباری راستے کھلے ہیں اور باہمی تجارت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب تک ہم افغانستان سے 2528 افراکو لا چکےہیں، 1500 افغانی طورخم بارڈ ر سے آئے جب کہ 1100 طورخم بارڈر سے واپس گئے ہیں، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کروائی، بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی، افغانستان کی صورتحال پر بھارت کا پریشان ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اس کا ساری دنیا کو احساس ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان دس سال آگے جب کہ اپوزیشن دس سال پیچھے کی سوچ رکھتی ہے، پی ڈی ایم میں مزید طاقت نہیں ،ان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، صرف مولانافضل الرحمان کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے لیکن پی ڈی ایم کے باقی کھلاڑی انڈر نائنٹین ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے 1122کے لیے پیسے دے دیئے ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق 8 ڈرون خریدے گئے ہیں، شہر میں ایک ہزار 92 کیمرے لگانے جارہے ہیں۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved