Aug 25, 2021 01:20 pm
views : 215
Location : Domestic Place
PM Imran Khan inaugurates country's first smart forest in Sheikhupura
شیخوپورہ،اسمارٹ
جنگل راوی ریور پراجیکٹ کا اہم حصہ اور سینسرز کے نظام سے لیس ہوگا،وزیر
اعظم کہتے ہیں آلودگی سے بچوں اور بزرگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، اسمارٹ
لاک ڈاؤن کے بعد اب اسمارٹ فارسٹ بن رہا ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ جنگل راوی ریور پراجیکٹ کا اہم حصہ ہے، سینسرز اور نگرانی کے نظام سے لیس ہوگا۔
اسمارٹ
جنگل کے افتتاح کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
نئی نسل کیلئے ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے، ملک میں جنگلات کو اپنی
آنکھوں سے تباہ ہوتے دیکھا ہے، لاہور میں ماحولیات کی تباہی دیکھی،
پاکستان سے جیسے جیسے جنگلات کا خاتمہ ہوا جانور بھی چلے گئے، لاہورمیں
میٹھا پانی تھا، لوگ نلکوں سے پانی پیتے تھے، آج لاہور میں ماحولیاتی
تبدیلی سے پانی کا لیول نیچے جا رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راوی
ریور پراجیکٹ لاہور ہی نہیں، پاکستان کیلئے بھی اہم ہے، آلودگی سے بچوں
اور بزرگوں کی جانیں خطرے میں ہیں، ن لیگ کی حکومت میں بھی یہ پراجیکٹ نہیں
بنایا گیا، سارے لاہور کے سیوریج کا پانی دریائے راوی میں جا رہا ہے، راوی
میں جانیوالا سیوریج کا پانی سندھ تک جاتا ہے، پوری دنیا میں پانی کا
مسئلہ آنے والا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد
اب اسمارٹ فارسٹ بن رہا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پودوں کی نشونما بھی
مانیٹر کرسکیں گے، سینسرز سے پتہ چل جائے گا کہاں پر درخت کاٹا جا رہا ہے۔
قبل
ازیں وزیراعظم نے پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا۔
عمران خان کو رکھ جھوک اسمارٹ جنگل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار، شہباز گل بھی موجود تھے۔