Aug 26, 2021 04:25 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,553 coronavirus cases, 85 deaths in 24 hours
کراچی، پاکستان میں عالمی مہلک وباء کورونا کے وار جاری ہیں، بے رحم وباء نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچیاسی زندگیاں اجاڑ دیں جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار پانچ سو تریپن کیسز رپورٹ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258، سندھ میں 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769، اسلام آباد میں 97 ہزار 542 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 466 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 85 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 666، سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 859، اسلام آباد میں 856، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 688 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔