Aug 26, 2021 04:38 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Lahore- Ehsan Mani has resigned as Chairman PCB
لاہور، احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی، رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا گرین سگنل مل گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو بتا دیا مزید کام نہیں کر سکتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی احسان مانی کے بطور چیئرمین اگلے تین سال کے لیے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کی تصدیق کردی ہے۔
احسان مانی کے استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجا کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری دے دی۔وزیراعظم آفس نے رمیزراجا کو فون کرکے چیئرمین پی سی بی بنانے کی اطلاع دی۔
سابق کپتان رمیز راجا نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پی سی بی چیئرمین کا عہدہ قبول کرلیا ہے۔چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، بہتری کا حصول میرا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ احسان مانی کے عہدے کی معیاد 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیر اعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے، احسان مانی نے وزیر اعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیا ل کیے جارہے تھے۔