Aug 27, 2021 01:10 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Islamabad- Imran Khan calls on international community to help Taliban
اسلام آباد، وزیر اعظم نے عالمی برادری سے طالبان کی مدد کا مطالبہ کردیا، عمران خان کہتے ہیں طالبان انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلاچکے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔
رواں ماہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں روس اور چین کی جانب سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے وہیں پاکستانی حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر رد عمل کو دیکھنے کے بعد طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔