Aug 27, 2021 01:19 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Conditional decision has been taken to open a school in Sindh from Monday
کراچی، صوبہ سندھ میں پیر سے اسکول کھولنے کا مشروط فیصلہ کرلیا گیا، سو فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکول ہفتے میں چھ دن کھولے جا سکیں گے
محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر سے اسکول کھولنے کا مشروط فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سو فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف والے اسکول ہفتے میں 6 دن کھولے جا سکیں گے۔
محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تین دن ایک شفٹ اور تین دن دوسری شفٹ کی کلاسیں ہوں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا کہ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن سے متعلق آگاہی دیں گے۔
محکمۂ تعلیم سندھ کی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ والدین ویکسینیشن کارڈ کی کاپی اسکول میں جمع کرائیں گے۔
اجلاس میں کیئے گئے فیصلے کے مطابق اسکولوں میں محکمۂ تعلیم کی کمیٹی صورتِ حال کا جائزہ لے گی۔