Aug 27, 2021 01:25 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Lahore- If don't vaccinated then petrol will not be available
لاہور، ویکسین نہیں لگوائی تو پیٹرول بھی نہیں ملے گا، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر بھی پابندی عائد ہوگی
لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں۔
پیٹرول پمپس پر آویزاں بینرز پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو ہی دیا جائے گا۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ
دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے، لہذا مسافر دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔
اس پر ایک شہری نے کہا کہ