Aug 27, 2021 02:19 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Government decides to brought 4,000 Afghani's who migrated in US
راولپنڈی، افغانستان سے امریکا منتقل ہونیوالے تقریباً چار ہزار افراد کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پروازیں کل سے آنا شروع ہوں گی، امریکی مددگاروں کو ایک ماہ تک کراچی میں رکھا جائے گا، انتظامات مکمل کرلئے گئے
حکومت پاکستان نے امریکا کی جانب سے دی گئی درخواست پر کابل سے امریکا جانے والے تین تا چار ہزار افغان باشندوں کو ایک ماہ کیلئے پاکستان میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ابتدائی پانچ پروازیں جمعہ سے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔
کابل سے افغان شہریوں کی پاکستان منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حکام نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ لائی جانے والی پروازوں کے انتظامات سے متعلق غورو خوض کیا۔
افغانستان میں موجود امریکی مددگاروں کے انخلا کے لیے 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں لینڈ کریں گی، اسلام آباد میں رش کے باعث انخلاء میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کراچی ائیر پر لینڈ کرنے کا امکان ہے جس کے ذریعے افغانستان سے 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے۔
کابل سے انخلا کرنے والے افراد کو امریکا منتقل کیے جانے سے پہلے کچھ وقت کیلئے کراچی میں رکھا جائے گا جس کیلئے مذکورہ افراد کو ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ ان کی کراچی میں ایک ماہ رہائش کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے براہ راست پروازیں ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی اتریں گی۔ اس حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامہ نے سنبھال لیا۔ راولپنڈی میں 148 ہوٹلز اور 19 ہاسٹلز بھی غیر ملکیوں کے لیے مختص کردئیے گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی شہری ایک مہینے کے ٹرانزٹ ویزے پر پاکستان آئیں گے ان میں سفارتکار صحافی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
ان افراد کی آمد کے باعث اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں اگلے 21 روز تک بکنگ بند کردی گئی، تمام ہوٹلز کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔جڑواں شہر راولپنڈی کے 148 ہوٹلز اور 19 کالجز اور یونیورسٹیوں کے بڑے ہاسٹلز کا کنٹرول بھی ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے۔ ہوٹلز اور ہاسٹلز کے تمام کمرے افغانستان سے آنے والے مہاجرین کے لیے مختص ہوں گے۔