Aug 27, 2021 04:15 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Taliban want a broad-based government, says Maulana Fazal ur Rehman
کراچی،حکمران ایک لعنت کی شکل اختیارکرچکے ہیں۔حکمرانوں سے جان خلاصی قومی فریضہ بن چکا، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں طالبان وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتےہیں،افغانستان میں کشیدگی کی صورتحال حل ہونےکےقریب ہے
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد اور حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ غریب آدمی اشیائےخورونوش خریدسکتاہےنہ ادویات،حکمران ایک لعنت کی شکل اختیارکرچکے ہیں۔حکمرانوں سے جان خلاصی قومی فریضہ بن چکا۔پی ڈی ایم وائٹ پیپرکی صورت میں حقائق قوم کےسامنےلائےگی۔پی ڈی ایم کاکل اجلاس وائٹ پیپرلانےکےایجنڈےپرہوگا۔
کراچی میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کاالیکشن پاکستانی تاریخ کابدترین واقعہ تھا،دو ہزار اٹارہ کے الیکشن پر قومی سطح پراحتجاج ہوا،دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات کوکالعدم قراردیاجاناچاہیئےتھا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا ناجائزحکمران قوم کوحیاکی تعلیم دےرہاہے،بےحیائی ہمارے حکمران کاایجنڈاہے،لاہورمیں خواتین کی بےحرمتی کےواقعات رونماہوئے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی فتح اورامن عمل کوسبوتاژ کرنیوالی قوتیں موجود ہیں۔افغانستان میں طالبان امارت اسلامیہ نےفتوحات حاصل کیں،طالبان وسیع البنیادحکومت قائم کرناچاہتےہیں،افغانستان میں کشیدگی کی صورتحال حل ہونےکےقریب ہے،افغان قوم کوایک پرامن اورمستحکم افغانستان چاہیئے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی اس وقت کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے، حکومت خطےکی تبدیلی سے لاتعلق ہے،پوری دنیا نے تسلیم کرلیایہ حکومت نااہل ہے اورناجائز بھی،جن کےہاتھوں سےانسانیت کاخون ٹپک رہاہووہ امن کی بات کرتےہیں،سلامتی کونسل اجلاسوں میں پاکستان کےنمائندےکوبات نہیں کرنےدی گئی،عالمی برادری فرنٹ لائن پرپاکستان کوتسلیم کرنےکوتیارنہیں۔