Aug 28, 2021 12:10 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 120 Pakistanis, infects 4,191 in one day
کراچی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا زور برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء نے مزید ایک سو بیس زندگیاں اجاڑ دیں جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار ایک سو اکیانوے نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 88 ہزار 296، سندھ میں 4 لاکھ 28 ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 88، بلوچستان میں 32 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 835، اسلام آباد میں 98 ہزار 339 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 759، سندھ میں 6 ہزار 803، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 861، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 693 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔