Aug 28, 2021 12:34 pm
views : 224
Location : different Areas
Karachi- Inflation peaked across the country
کراچی، ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے سراٹھالیا، چینی سمیت بائیس اشیاء مزید مہنگی کردی گئیں، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے تیس پیسے کا اضافہ ہوگیا
حکومت پاکستان ملک بھر میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں کلی طور پر ناکام نظر آرہی ہے تاہم رواں ہفتے آٹے اور چینی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، پیاز اور لہسن سمیت بائیس اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
دال مسور کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر اور ایل پی جی سمیت 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔