Aug 28, 2021 02:43 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Quetta- Pakistan's future depends on PDM, says Achakzai
کوئٹہ، پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم سے وابستہ ہے، محمود خان اچکزئی کہتے ہیں افغانوں کو نظر انداز کرنے کے امریکی رویے سے پاکستان اور دیگر ممالک سبق لیں
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خطرناک نہج پر ہیں، پڑوس کے حالات اچھے نہیں، افغانستان کی تاریخ سے دنیا واقف ہے ، افغانی اپنے وطن سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں، افغانستان جانے والے تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ وہاں کے لوگ اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرتے، افغانوں کو نظر انداز کرنے کے امریکی رویے سے پاکستان اور دیگر ممالک سبق لیں۔ موجودہ حالات پاکستان اور ایران کے حکمرانوں کے عقل کا امتحان ہے، پورا خطہ ٹوٹ پھوٹ کی طرف جارہا ہے پاکستان، ایران اور چین مل کر افغانستان کی تشکیل نو کریں، پاکستان،ایران اور افغانستان کی سلامتی سب کو عزیز ہونی چاہیے۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ افغانستان چالیس سال میں انسانوں کا قبرستان بن گیا، طالبان مستحکم اور جمہوری افغانستان کی تشکیل کریں، طالبان افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں ، خواتین کو جائیداد میں حصہ اور تعلیم دلوائیں۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم سے وابستہ ہے،آئینی پاکستان کی تشکیل کیلئے گول میز کانفرنس فوری طور پر بلائی جائے۔