Aug 29, 2021 04:19 pm
views : 225
Location : Different Places
Islamabad- NCOC expands stricter Covid restrictions to 27 cities citing 'pressure on healthcare system'
کورونا ایس او پیزکا دائرہ 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا
ملک بھر میں طبی سہولتوں پر بڑھتے دباؤ کے باعث کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے اطلاق کا دائرہ کار 13 شہروں سے بڑھا کر 27 شہروں تک کر دیا گیا ہے۔
کورونا ایس او پیز کے مطابق لازمی سروسز کے سوا تمام تجارتی سرگرمیاں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی، ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند رہیں گی، دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید پر رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی۔
ایس او پیز کے تحت رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی، انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی ،تین سو مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈورشادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔
ااین سی اوسی کاکہنا ہے کہ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار ہیں،مزارت پر زائرین کی آمد پر پابندی جاری رہے گی،سینما گھروں پر پابندی برقرار رہے گی ،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹس، رگبی پر پابندی برقرا رہے گی۔
اس کے علاوہ واٹر پولو ، کبڈی اور ریسلنگ پربھی پابندی برقرار ہے،صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی انڈور جم جاسکیں گے۔