Aug 30, 2021 12:13 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 3,800 coronavirus cases, 66 deaths in 24 hours
کراچی، عالمگیر وباء کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھیاسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فعال مریضوں کی تعداد تیرانوے ہزار چھ سو نوے تک جاپہنچی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں فعال مریضوں کی تعداد تیرانوے ہزار چھ سو نوے ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281ہو گئی۔ 3ہزار 800 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 921 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں 4لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار 381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں 32ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزادکشمیر میں 31ہزار 988اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔