Aug 30, 2021 12:31 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Karachi- Meteorological Department has forecast rains across Sindh including City
کراچی، موسم کا حال بتانے والوں نے شہر قائد سمیت سند بھر میں ابرم رحمت برسنے کی نوید سنادی، مون سون ہواؤں کا سلسلہ اکتیس اگست کی شب سے سندھ میں داخل ہوگا
محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ میں ابر کرم کی نوید سنا دی۔
موسم کا حال بتانے والوں نے سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔ مون سون ہواؤں کا سلسلہ 31 اگست کی رات سے سندھ میں داخل ہو گا۔
تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی یکم تا 3 ستمبر ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ اس دوران 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔