Aug 30, 2021 04:00 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Sukkur- Mr Niazi, tell me how many days you can spend in jail, says Bilawal
سکھر، قائد حزب اختلاف سکھر سے ہو تو جیل میں، لاہور سے ہو تو باہر مزے کرے، بلاول بھٹو کہتے ہیں نیازی صاحب بتاؤ تم کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف سکھر سے ہو تو جیل میں ہو اور اگر لاہور سے ہو تو باہر مزے کرے، اب جیالوں کی حکومت بننے والی ہے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری دورۂ سندھ کے سلسلے میں سکھر پہنچے تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگا استقبال کیا، اس موقع پر پی پی چیئرمین نے ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے حقوق بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے باہر نکلے ہیں، ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلیں ہیں، ہم عوام کا پانی بچانے اور عوام کو ریلیف پہنچانے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ پٹواریوں میں ہیں نہ مولانا میں ،یہی وجہ ہے کہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو وہ جیل میں ہواور اگر قائد حزب اختلاف لاہور کا ہو تو وہ آزاد پھر رہا ہے۔
بلاول نے کہا کہ یہ لوگ جیالوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں،میرا حکومت کو پیغام ہے کہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے، اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو۔
پی پی چیئرمین نے کہاکہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، نیازی صاحب بتاؤ تم کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہو۔