Aug 31, 2021 12:45 pm
views : 221
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 118 Pakistanis, infects 3,838 in one day
کراچی، عالمی وباء کورونا کے وار میں تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی چوتھی لہر مزید ایک سو اٹھارہ زندگیاں کھاگئی جبکہ ایک ہی روز میں تین ہزار آٹھ سو اڑتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 93 ہزار 136، سندھ میں 4 لاکھ 31 ہزار 636، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 853، بلوچستان میں 32 ہزار 230، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906، اسلام آباد میں 99 ہزار 263 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 95 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 332 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 542 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 118 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 788 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 876، سندھ میں 6 ہزار 875، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 963، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 697 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔