Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 31, 2021 01:10 pm views : 227

Location : Domestic Place

Islamabad- Confidence in the Taliban will be shown by the actual implementation of their own statements, Pakistan
  • Urdu

اسلام آباد، طالبان پراعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہرہوگا، پاکستان کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کئے گئے وعدوں کا آنے والے دنوں میں علم ہوگا

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشرف غنی کی حکومت افغانستان میں سب اچھا ہے کی تصویر پیش کررہی تھی جو جھوٹ تھا یہی وجہ ہے کہ وہ فوری طورپرسنبھل نہ سکے اورگرگئے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر جرمن وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوتی رہی ہے، دورے سے افغانستان کی حقیقی صورتحال کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا، افغانستان میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اشرف غنی حکومت افغانستان میں سب اچھا ہے کی تصویرپیش کررہی تھی، حقیقت ہے کہ وہ غلط بیانی اورجھوٹ بول رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فوری طورپرسنبھل نہ سکے اورگرگئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حتی کہ جب طالبان کابل میں داخل ہوئے تو انہیں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، طالبان قیادت کے حالیہ بیانات مثبت اورحوصلہ افزاء ہیں، جلد طالبان اپنی خواہشات کا اعلان کردیں گے۔ عالمی برادری زمینی حقائق کا اندازہ کرکے مستقبل کے راستے کا انتخاب کرے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے مسلسل رابطہ اور انگیجمنٹ پرزوردیتا ہے۔ طالبان پر اعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہرہوگا۔ انہیں انسانی حقوق، عالمی اقدارکا احترام کرنا ہوگا۔
دوسری جانب جرمن وزیرخارجہ ہاییکو ماس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک جرمن تعلقات کی سترہویں سالگرہ اورافغانستان کی صورتحال پر ہم یہاں موجود ہیں، ہم نے انخلاء کے حوالے سے گذشتہ دنوں میں بہت سی عالمی کوشیشں دیکھی ہیں، پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے ہم شکرگزار ہیں۔ پکستان افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اثرات دیکھ رہا ہے۔ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہونے کے ناطے اثرات دیکھ رہا ہے، ہم نے افغانستان کے حوالے سے 500 ملین کا وعدہ کیا ہے۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتے سے اب تک ہم پاکستان سےجرمن شہریوں کے  انخلاء پر رابطہ میں ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ اس وقت بھی افغانستان میں جرمن شہری موجود ہیں، ہم ان کے انخلاء کے لیے پاکستان سے رابطہ جاری رکھیں گے۔
جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا آنے والے دنوں میں علم ہوگا، چند روزمیں طالبان اپنی حکومت کا اعلان کریں گے۔ تمام افغان عوام طالبان کی حکومت کی حمایت نہیں کرتے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved