Aug 31, 2021 02:14 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Lahore- Concerns over schedule of cantonment elections, says Khuawaja Saad Rafiq
لاہور، کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات ہیں، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں اطلاعات ہیں وزیرا عظم کی ہدایت پر الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام بنایا جارہا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے چار بجے تک کا رکھا گیا ہے،جبکہ اسے صبح نو سے پانچ بجے تک ہونا چاہیے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے اور اس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہمارے کارکنوں کو پکڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اگر ہمارے کسی کارکن کو پکڑا تو ہم سڑکوں پر آ جائیں گے۔
سعد رفیق نے کہا کہ ہماری الیکشن کی تیاری پوری ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کئی علاقوں کو ہماری انتخابی مہم کیلئے نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکے، سی سی پی او لاہور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کریں۔