Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 31, 2021 03:45 pm views : 234

Location : Domestic Place

Karachi- Investment opportunities for overseas Pakistanis have been increased
  • Urdu

کراچی، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کردیا گیا، آر ڈی اے رکھنے والے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے ہوئے فنانسنگ سے استفادہ کر سکیں گے، رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں سہولت ہو گی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور منی ٹرانسفر آپریٹروں کے ذریعے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کی آمد میں سہولت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بینک دولت پاکستان نے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں (این آر پیز) کو سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے مزید مواقع فراہم کرنے کی غرض سے روپے پر مبنی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے پاکستان میں کمپنیوں کے حصص اور  ایس ای سی پی کی لائسنس یافتہ پرائیویٹ فنڈ منیجمنٹ کمپنی کے تحت قائم اور آپریٹ کیے جانے والے  پرائیویٹ فنڈ کے یونٹوں میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  پاکستان کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں  سہولت دینے کے لیے آرڈی اے رکھنے والوں کو ان کے پاکستانی روپے میں اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے ہوئے  فنانسنگ کی  سہولت سے استفادے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید برآں،  روپے پر مبنی  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں منی ٹرانسفر آپریٹروں کے ذریعے  رقوم کی آمد کی اجازت دی گئی ہے۔ قبل ازیں پاکستانی روپے والے  آر ڈی اے میں رجسٹرڈ حکومتی تمسکات، اسٹاک ایکس چینج پر فہرست شدہ تمسکات، میوچل فنڈز ، ریئل اسٹیٹ سیلف فنانسنگ اور بینکوں کے میعادی ڈپازٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت تھی۔ مذکورہ تبدیلی سے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کو نہ صرف سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم ہوں گے بلکہ  انھیں پاکستان  میں  بینکوں کی فنانسنگ کے ذریعے پراپرٹی خریدنے میں بھی سہولت ملے گی۔
اسی طرح، قبل ازیں آر ڈی اے میں صرف بینکاری چینلز سے رقوم کے بہاؤ کی  اجازت تھی تاہم این آر پیز کی موصول شدہ  رائے کی بنیاد پر بیرون ملک سے آر ڈی اے میں منی ٹرانسفر آپریٹروں کے ذریعے رقوم  کی آمد کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اقدام  سے خصوصاً ایسے نان ریزیڈنٹ پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے کا ایک اور  باسہولت اور باکفایت طریقہ فراہم ہو جائے گا۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved