Aug 31, 2021 04:13 pm
views : 224
Location : Domestic Place
Islamabad- last 3 years, 535 billion rupees recovered from corrupt elements, Chairman NAB
اسلام آباد، چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب کہتے ہیں گزشتہ تین سال میں پانچ سو پینتیس ارب روپے کرپٹ عناصر سے برآمد کئے
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، گزشتہ 3 سال میں 535 ارب روپے کرپٹ عناصر سے برآمد کئے۔
چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹیبیلیٹی، ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسران شریک، جس میں بدعنوانی کی مختلف انکوائریز، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف 1300 ارب روپے کی مالیت کے 1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت اپنے خلاف معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا، خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔