اسلام آباد، مفاہمت تو دور کی بات، حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیئے، مریم نواز کہتی ہیں کوشش ہے اگلے الیکشن میں حکومت کے کرپشن پلان کو روکا جائے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفاہمت تو دور کی بات، حکومت سے بات بھی نہیں کی جانی چاہیئے، حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کر دی، حکومت کی کارکردگی کو تباہی کہنا چاہیئے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت کبھی نہیں آئی، کس نے کس کا وقت ضائع کیا سب کے سامنے ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اور اس کے نکاح میں شرکت کیلئے نہیں جاسکی، بیٹے کے نکاح میں جانے کی اجازت مانگی نہ مانگ سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں کسی نے یہ خبر سنی کہ چینی، آٹا سستا ہوگیا ؟ یہ مسلط کی گئی حکومت ہے۔