Sep 01, 2021 01:45 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- GOP reduced the price of petrol by Rs 1.5 per liter
اسلام آباد، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کمی کردی،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119.80 روپے سے کم کر کے 118.30 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53 روپے سے کم کر کے 115.03 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 88.30 روپے سے کم کر کے 86.80 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 85.77 روپے سے کم کرکے 84.77 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 ستمبر تک لاگو رہیں گی۔