Sep 02, 2021 11:58 am
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,103 coronavirus cases, 89 deaths in 24 hours
کراچی، عالمگیر وباء کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید نواسی زندگیاں اجاڑ دیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار ایک سو تین نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 103 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 96 ہزار 326، سندھ میں 4 لاکھ 33 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 10، بلوچستان میں 32 ہزار 282، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 952، اسلام آباد میں 99 ہزار 910 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 282 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 651 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 978 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 959، سندھ میں 6 ہزار 924، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 15، اسلام آباد میں 866، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔