Sep 02, 2021 01:10 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Home Minister announces to close Chaman border for a limited time
اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ کا چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے بند کرنے کا اعلان، شیخ رشید کہتے ہیں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں امن چاہتی ہے، طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں، چمن بارڈر کو بند کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا تھا، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی فوٹیج دے کر ان کا منہ بند کرا دیا، وزیراعظم نے مزید 1200 سیف سٹی کیمروں کی منظوری دے دی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ قیادت کے اپنے اپنے بیانات ہیں، ن لیگ کے صدر قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں، ن لیگ کی دوسری رہنما کہہ رہی ہیں حکومت سے بات نہیں کرنی، حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت کرنا پڑے گی، اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔