Sep 02, 2021 03:18 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Navy Inducts First Long Range Maritime Patrol (LRMP) Jet
اسلام آباد، پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل کرلیا گیا، امیر البحر کہتے ہیں پاک بحریہ حربی آلات کو جدید تر بنانے کیلئے پرعزم ہے
پاک بحریہ کے فضائی بیڑےمیں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل کرلیا گیا، نیول چیف نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلیےتیار ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کی شمولیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پرامیرالبحرایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ حربی آلات کوجدید تر بنانے کے لیےپر عزم ہے، پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلیےتیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شامل کیا گیاجہاز برازیل کاتیار کردہ دہرے انجن والا ایمبریئرجیٹ ایئرکرافٹ ہے، اس نوع کےجہازدنیا بھرمیں فضائی آپریشنز کیلئے استعمال کئے رہے ہیں، پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کےمزید2جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔