Sep 02, 2021 04:05 pm
views : 272
Location : Domestic Place
Lahore- Husband attempts suicide after wife leaves
لاہور، بیوی کے چھوڑنے پر شوہر خودکشی کے لئے عدالت کی چھت پر چڑھ گیا، شوہر دہائیاں دیتا رہا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں مگر وہ چھوڑ کر چلی گئی
بیوی کے چھوڑنے کے غم سے شوہر چھلانگ لگانے کے لئے ضلع کچہری کی چھت پر چڑھ گیا۔
لاہور کی عدالت میں بیوی کے چھوڑنے کے غم میں شوہر ضلع کچہری کی چھت پر چھلانگ لگانے کیلئے چڑھ گیا، تاہم احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے عبدالرحمان نامی شوہر کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن صباء نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، بیوی مجھے چھوڑ گئی، مجھے خودکشی کرنی ہے۔ عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔