Sep 02, 2021 05:17 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Karachi- Former Balochistan CM Sardar Ataullah Mengal passed away
کراچی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے، سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور قوم پرست رہنما بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، قوم پرست رہنما، بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے والد عطااللہ مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ترجمان بی این پی کے مطابق تیرانوے سالہ سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔