Sep 02, 2021 06:35 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Lahore- App launched to solve women's problems
لاہور، پنجاب حکومت کا بڑا قدم سامنے آگیا، خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ایپ شروع کردی گئی، خواتین گھر بیٹھے اپنی شکایت کا اندراج کرواسکتی ہیں
پنجاب
میں پے در پے رونما ہونے والے دست درازی کے واقعات بعد صوبائی حکومت کی
جانب سے ایک احسن قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں خواتین کے مسائل کے حل
کیلئےایپ شروع کردی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہناتھا کہ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ایپ شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایپ کی مدد سے اب خواتین گھر بیٹھےاپنی شکایت کا اندراج کرواسکتی ہیں۔