Sep 03, 2021 01:11 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Lahore- Schools to remain closed from Sept 06-11 in Punjab due to Covid-19
لاہور، کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے بعد پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب کہتے ہیں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا
کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔