Sep 03, 2021 01:27 pm
views : 252
Location : different Areas
Karachi- Heavy rains with strong winds, pleasant weather
کراچی، تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا، بجلی نے کی آنکھ مچولی، موسم کا حال بتانے والوں نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیوکراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، مسلم ٹاؤن، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئر پورٹ، سپر ہائی وے لنک روڈ، نیو ملیر، سعدی ٹاؤن، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پہلوان گوٹھ، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔
کراچی کو صبح سویرے سے ہی گہرے بادلوں نے اپنی آغوش میں لے رکھا تھا۔بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے سمندرمیں بننے والا کلاؤڈ ماس شہرکی جانب بھی بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ جوسمندر میں جنوب مشرق میں موجود تھا اس نے شدت اختیارکرلی ہے۔